چوکی سماہنی (سپیشل رپورٹر)سب ڈویژن سماہنی کے سرسبز پہاڑی سلسلوں میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ سرسالہ کے بعد دموٹ کے پہاڑوں پر آگ لگنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے سرسالہ ٹاپ سے ملحقہ چھواہ غازیاں کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی بدولت پہاڑی سیاہ چادر میں تبدیل ہو گئی ہے پیر کے روز باغسر ریجن میں دموٹ اور ڈب ویلی کے جنگلات میں آگ پھیلی ہوئی ہے آگ کی بدولت درجہ حرارت میں اضافہ چرند پرند کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے فائر پروٹیکشن ٹیمیں آگ پر کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں ماحول دشمن عناصر کے خلاف اوپن ایف آئی آر کا اندراج تو ہوا ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ہے
600