534

چوکی سماہنی میں باران رحمت

چوکی سماہنی (سپیشل رپورٹر) چوکی سماہنی میں طویل خشک سالی کے بعد گرج چمک،آندھی طوفان کیساتھ موسلا دھار بارش،ژالہ باری،مرجھائے پودوں،سوکھی کھیتیوں کو نئی تازگی مل گئی،موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا،گردوغبار اور دھول کے خاتمہ سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،تفصیل کے مطابق تحصیل سماہنی میں موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے اور طویل خشک سالی کے بعد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات وہفتہ کی صبح گرج چمک،آندھی طوفان کیساتھ موسلا دھار بارش ہوئی کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی،بارش سے اردگر د جمی مٹی دھول کا خاتمہ ہونے پر جہاں شہریوں نے سکھ کا سانس لیا وہاں مرجھائے پودوں،سوکھی کھیتیوں،گندم کی فصل کو نئی تازگی مل گئی،بارش سے موسم بھی انتہائی خوشگوار ہو گیا شہریوں نے طویل خشک سالی کے خاتمہ اور بارش ہونے پر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجالایا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں