سماہنی(سماہنی ڈاٹ کام) وادی سماہنی کی ممتاز ادبی شخصیت،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کشمیر پریس کلب سماہنی رجسٹرڈ و بانی بزم شعر وسخن سماہنی مدثر یوسف پاشا کو شاندار ادبی خدمات پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی جانب سےگولڈ میڈل سے نوازا گیا،انہیں گولڈ میڈل پاکستان سوشل ایسوسی کے مرکزی صدر عمار جعفری نے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان سوشل ورکرز کانفرنس و تقریب تقسیم انعامات منعقدہ گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول کلیال میرپور میں اپنے دست مبارک سے دیا، اس موقع پر شرکاء تقریب نے صحافی مدثر یوسف پاشا کی صحافتی و ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،دریں اثنا کشمیر پریس کلب سماہنی کے جملہ عہدیداران واراکین، دوست احباب،عزیز و اقارب، عملی،ادبی شخصیات نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وادی سماہنی کے نامور ادیب و صحافی مدثر یوسف پاشا کو گولڈ میڈل ملنا وادی سماہنی کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے جس پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مدثر یوسف پاشا کو اس اعزاز سے نوازا۔
