چوکی سماہنی (سپیشل رپورٹر)سب ڈویژن سماہنی گرمیاں اور رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی ایکسپریس فیڈرپر لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا عذاب شروع ہو گیا
لوڈشیڈنگ کی صورتحال نا قابل قبول عوامی رد عمل کم وولٹیج سے لوگوں کا نقصان ہونے لگا رمضان المبارک میں فریج، ٹی وی موٹریں چلنے سے قاصر الیکٹرونکس کا سامان جلنے لگا کوئی پرسان حال نہیں
قابل اعتماد ذرائع کے مطابق کم وولٹیج سے تنگ یونین کونسل چوکی اور یونین کونسل تونین کڈیالہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بجلی صارفین نے الیکشن بائیکاٹ کی دھمکی دے دی صارفین نے کہا کہ الیکشن ہر پانچ سال بعد آتا ہے چوکی ایکسپریس فیڈر میں گرمیاں شروع ہوتے ہی جان بوجھ کر وولٹیج کم کر دئیے جاتے ہیں اس کا الیکشن تک اگر کوئی موثر حل نہ نکالا گیا تو الیکشن بائیکاٹ کر دیں گے تفصیلات کے مطابق چوکی ایکسپریس فیڈر پر بجلی کے کم وولٹیج کا بدترین بحران،آلات بجلی،پنکھے،پانی کی موٹریں،بلب،استری حتیٰ کہ موبائل چارجر بھی چلنے سے قاصر،کثیر آبادی کے لئے زمانہ قدیم کے نصب بجلی کا فیڈر عوامی ضروریات پوری کرنے سے قاصر،ایکسپریس فیڈر کی ٹرانسمشن لائن انتہائی بوسیدہ ہو گئی،خیال رہے کہ 5 سال بعد رواں سال 30 جولائی کو آزاد کشمیر میں عام انتخابات متوقع ہیں اور ایسے میں امیدواروں کی انتخابی مہم بھی پورے جوش کیساتھ جاری ہے۔لیکن ایسے موقع پر کم وولٹیج پر الیکشن بائیکاٹ مہم کتنی اثر انداز ہوتی ہے دیکھا جانا ضروری ہے
640