چوکی سماہنی (سماہنی ڈاٹ کام سپیشل رپورٹ )آل پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن تحصیل سماھنی(APSCA) کے انتخابات مکمل۔ تفصیلات کے مطابق آل پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن تحصیل سماہنی کے انتخابات کا مرحلہ دی فالکنز آئیڈیل کالج چوکی میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔ انتخابات میں تحصیل بھر کے جملہ پرائیویٹ سکولز کی انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی۔ تحصیل کے نو منتخب عہدیداران بابو قربان حسین سر پرست اعلی، پروفیسر فخرالدین احمد کوآرڈینیٹر،اے آر شہزاد تحصیل صدر،ظہیر عباس سینئر نائب صدر ،محمدفریاد نائب صدر اول، طارق پرویز نائب صدر دوم ،تہمینہ کوثر نائب صدر اول خاتون، رخسانہ کوثر نائب صدر دوم خاتون، مدثریوسف پاشا جنرل سیکرٹری ، محمداشفاق ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،محمدلطیف سیکرٹری مالیات، نزاکت حسین نشر واشاعت نامزدکیے گئے ۔پروفیسر (ر) فخر الدین احمد نے الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیئے ۔
669