631

اپیسکا سماہنی کا ہنگامی اجلاس اور افطار پارٹی

اپیسکا سماہنی کا ہنگامی اجلاس اور افطار پارٹی
آج مورخہ 14 مئی کو اپیسکا عہدہ داران اور پرنسپلز کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اپیسکا کے مرکز سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق کو زیربحث لاتے ہوئے اس پر مکمل عمل درآمد کی تحریری یقین دہانی کروائی گئی۔ ساتھ ہی حالیہ صورت حال میں پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے لیے تجاویز دی گئیں۔اجلاس میں پروفیسر فخرالدین احمد کوآرڈینیٹر،صدر اے آر شہزاد،مدثریوسف پاشا جنرل سیکرٹری، جبکہ پرنسپلز نوید اختر،مرزااصغرحسین،ذوالفقار علی،امجد محمود،راجہ طارق خان،اشفاق حسین مغل،عامر ریاض نےشرکت کی جبکہ مرزا بشارت حسین، علی فخر الدین،قاری عنایت اللہ بھی شامل ہوئے۔ شرکائے اجلاس نے اپیسکا کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر مرکزی اور ضلعی عہدہ داران کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ شرکائے اجلاس کے لیے ازاں بعد چیرمین گرین ماڈل ڈگری کالج چوکی عامر ریاض کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔ دریں اثناءراجہ جاوید اختر بوجوہ شرکت نہ کرسکے لیکن انہوں نے اپیسکا کی جانب سے کیے جانے والے تمام فیصلہ جات کی توثیق کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں