1,162

بوائز مڈل سکول چوکی میں الوداعی تقریب

سما ہنی (سماہنی ڈاٹ کام سپیشل رپورٹ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھمبر عبد الجمیل جنجوعہ نے کہا ہے کہ باعزت ریٹائرمنٹ ملازمت کا ایک خوبصورت لمحہ ہوتا ہے اپنے فرائض سے انصاف کرنے والے ملازمین کا ضمیر اور دل مطمین ہوتا ہے انسان کردار اور کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ موجود رہتا ہے چودھری محمد اشرف نے محکمہ تعلیم میں بہترین خدمات سر انجام دیں تدریسی ذمہ دارایاں ہوں یا انتظامی انہوں نے دونوں کے ساتھ پورا انصاف کیا ہم ان کی آئندہ زندگی کے لئے دعا گو ہیں ان خیالات ا اظہار انہوں نے سابق ڈی ای او اور صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول سما ہنی چوھری محمد اشرف کی ریتائرمنٹ اور اپنی پندرہ اگست کو ہونے والی ریتائرمنٹ کے سلسلہ میں مرزا شاہد اکرام اور گو رنمنٹ مڈل سکو ل چوکی کی طرف سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں جب وہ ہمراہ ڈی ای او نسواں راجہ جاوید اقبال مڈل سکول چوکی پہنچے تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا سکول کے بچوں نے پی ٹی شو پیش کیا جمناسٹک کا مظاہرہ کیا اور مہمانوں کو سلامی پیش کی بعدازاں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز سکول کے بچوں نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض مدثر یوسف پاشا نے سر انجام دئیے تقرب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او نسواں راجہ جاوید اقبال نے کہا کہ انسا اپنے کردار کی وجہ سے جانا جاتا ہے ملازمت میں ریٹائرمنٹ کے بعد اگر آپ نے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا ہے تو بہترن کردار مظاہرہ کریں اور اپنے پیشے سے انصاف کریں تو دنیا آپ کی قدر کرے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائر ہونے والے چودھری محمد اشرف نے کہا کہ اپنی مدت ملازمت میں پوری کوشش کی کہ اپنے کام کے ساتھ انصاف کر وں مجھے خوشی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے موقع پر دوستوں ساتھیوں نے بہت عزت دی اس پر آپ احباب کا شکر گزار ہوں مدرس شاہد اکرام نے استقبالیہ تقریب منعقد کر کے جو عزت بخشی اس پر ان کا انتہائی شکر گزار ہوں تقریب سے اے سی لیپہ احمد سبحانی، نذیر احمد شاہین،صابر ندیم مغل، چودھری محمد رزاق و دیگر نے خطاب کیا تقریب کے اختتام پر مرزا شاہد اکرام کی رہائش گاہ پر پرتکلف ظہرانہ دیا گیا جس میں ڈی ای او عبدالجمیل جنجوعہ، راجہ جاوید اقبال، اے ای اوز راجہ ارشاد احمد، راجہ راشد اقبال، محمد خادم جنجوعہ، صدر معلم چودھری خادم حسین، نذیر احمد شاہین، صدر معلم عبد الرحمن منہاس، صابر ندیم مغل، صدر معلم طارق عزیز، صدر معلم حاجی محمد رزاق بنڈی، صدر معلم چودھری محمد رزاق چوکی، ماسٹر عبد الرشید، سابق اے ای او صبور حسین، راجہ محمد عارف خان، راجہ عبد القیوم شاہین، چودھری خالد محمود، محمد عظیم جنجوعہ، باو غلام حسین، ڈاکٹر طارق محمود شاکر، ڈاکٹر محمد اسحاق چودھری،ایم زبیر،مدثر پاشا، عنصر محمو د دانش، راجہ طالب حسین، راجہ زاہد اقبال، راجہ گلفراز خان کثیر تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں