جموں و کشمیر تنظیم اساتذہ کا دو روزہ سالانہ مرکزی اجتماع ارکان 14 دسمبر ہفتہ سے حامعہ عبد اللہ بن عباس کھنہ اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے. ان خیالات کا اظہار جمیل ہاشم چودھری مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات جموں و کشمیر تنظیم اساتذہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ تنظیم اساتذہ کا یہ مرکزی اجتماع ارکان آزاد کشمیر بھر کے اساتذہ کے لئے علمی انقلاب کی نوید ثابت ہو گا. تنظیم اساتذہ انقلاب بذریعہ تعلیم کی داعی ہے. اس اجتماع ارکان میں بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہرین تعلیم, اسلامی اسکالرز مختلف تعلیمی موضوعات پر خصوصی خطاب کریں گے. جن میں ڈاکٹر حبیب الرحمان عاصم, ڈاکٹر میاں محمد اکرم, ڈاکٹر غلام حسین بابر, ڈاکٹر ظفر حسین ظفر, پروفیسرراؤ جلیل احمد, ڈاکٹر خالد محمود خان, ڈاکٹر ظہور احمد, ڈاکٹر افتخار احمد بٹ, پروفیسر شاہد حسرت چودھری, پروفیسر آصف عباسی, سید سلیم گردیزی صاحب ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سکولز اور دیگر تعلیمی شخصیات خطاب کریں گی. ناظم اجتماع سلیم اعوان صاحب کی طرف سے اجتماع ارکان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. آزاد کشمیر بھر کے ارکان تنظیم اس اہم پروگرام میں شرکت کریں گے.
678