سماہنی سب ڈویژن سماہنی کا نوٹیفکشن ہںونے کے 31 سال بعد موجودہ حکومت نے جوڈیشل کمپلیکس سماہنی کی تعمیر کے لیے 27 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی اور کام کا آغاز کر دیا ناقص و غیر معیاری مٹیریل کا استمال دھڑلے سے جاری کوئی پوچھنے والا نہیں قبل ازیں بھی اسی بلڈنگ کے پیلر میں خلا دیکھا گیا تھا اور بجری و ریت بھمبر نالے کی استمال کی جا رہی تھی جس پر بھرپور رپوٹنگ کی مگر محکمہ تعمیرات بھمبر سمیت کسی ذمہ دار شخصیت نے نوٹس نہ لیا جو لمحہ فکریہ ہے.
آج مورخہ 16 دسمبر دن تین بجے اسی بلڈنگ میں ناقص میٹیریل کے استعمال اور شٹرنگ کھلنے کے دوران تمام ملبہ نیچے گرنے سے دو مزدور شدید زخمی ہںو گے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا وزیر اعظم آذاد کشمیر چیف سیکرٹری آذاد کشمیر نوٹس لیں اور موجودہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی 27 کروڑ روپے کی خطیر رقم سمیت اس بلڈنگ میں آئیندہ بیٹھنے والے اعلی عدلیہ کے ججزصاحبان و قاضی صاحبان سمیت وکلا و سائلین کی ذندگیوں کو بچانے اور محفوظ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور بلڈنگ میں زیر استعمال میٹریل کو چیک کروا کر ٹھیکدار سمیت محکمہ کی کالی بھیڑوں کا محاصبہ کیا جاۓ تاکہ عوام علاقہ سمیت وکلا بار سماہنی میں پائی جانے والی بے چینی و اضطراب کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے.
682