سماہنی (سماہنی ڈاٹ کام سپیشل رپورٹ)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی سیز فائر لائن سماہنی آمد،مختلف تقریبات میں شریک ہوئے سندوعہ کراس پر کارکنوں نے پرجوش استقبال کیا تتالی بنڈالہ میں قاری محمد ایوب مرحوم کی سالانہ برسی میں شرکت کی سونا ویلی میں سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر حاجی محمد اسلم شاہین کی رسم چہلم میں شرکت کی سماہنی میں رحمان میرج حال ومارکی کا افتتاح بھی کیا سونا ویلی میں رسم چہلم سے مخاطب ہو کر کہا کہ حاجی محمد اسلم شاہین درویش شخصیت تھے انہوں نے ساری زندگی عوام کی بے لوث خدمت کی انکی کمی مدتوں محسوس ہوتی رہے گی رسم چہلم میں ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان سونی نے بھی خطاب کیا انہوں نے مارکی کا افتتاح کرنے کے موقع پر ریاستی میڈیا کے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر جاری ہے ہندوستان طاقت کے وحشیانہ استعمال کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کچلنے میں ناکام ہو چکا ہے مقبوضہ وادی میں کرفیو کی بدولت نظام زندگی مفلوج ہے سکول،کالجز،موبائل وانٹر نیٹ ہسپتال،تدفین کے معاملات ٹھپ ہیں دنیا بھر میں آزادی کے حق کو تسلیم کیا جا چکا ہے آزاد کشمیر میں یکجتی کو پروان چڑھایا جانا ضروری ہے روس امریکہ،چین اور سیکورٹی کونسل نے بھی کہہ دیا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورت حال ناقابل قبول ہے حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر رواں دواں ہے نظریہ آر ایس ایس بے نقاب ہو چکا ہے جس سے ہندوستان کا گروتھ ریٹ گر رہا ہے نندر مودی نے جنوبی ایشیا کے امن کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے پاکستان کے وزیر اعظم نے جرات مندانہ انداز میں مسلۂ کشمیر کو اجاگر کیا ہے واضح پالیسی مرتب کر کے آزاد کشمیر اور گلگت کا تشخص نہ چھیڑا جائے تشخص کا قانون بحال کیا جائے اقوام متحدہ کے چیف نے بھی کہہ دیا ہے کہ ہندوستان بھی ترامیم کی قانون سازی کو واپس کرے اس سے آزادی کی تحریک کو تقویت ملی ہے سیاسی جماعتوں پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قائد اعظم محمد علی جناح کی کشمیر پالیسی کو فالو کیا جانا چاہیے رسہ کشی نہیں ہونی چاہیے سونا ویلی میں منعقدہ رسم چہلم کے اجتماع میں چوہدری علی شان سونی،چوہدری وحید اکرم ایڈووکیٹ،ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر ظہیر اقبال،شوکت کہالوی حاجی محمد اکرم چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ،بشارت رضا ظفر اقبال مہر جام مطلوب حسین،ایس پی ریٹائرڈ چوہدری محمد رفیق، محمد اقبال انقلابی،چوہدری خضرحیات میڈیا نمائندگان و سول سوسائٹی کی نمایاں شخصیات بھی شریک ہوئیں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعائے مغفرت بھی کی گئی..
660