644

سماہنی میں آٹے کاکوئی بحران نہیں ہے ترجمان محکمہ خوراک

سماہنی ڈاٹ کام (سپیشل رپورٹر) فوڈ انسپکٹرز محکمہ خوراک چوکی ودرہال جنڈالہ راجہ رضی خان، ابراراحمدچودھری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ تحصیل سماہنی بھر میں آٹے کاکسی قسم کاکوئی بحران نہیں ہے۔ سرکاری گودام میں وسیع پیمانے پر آٹا موجودہے اور عوام کو سرکاری ریٹ پر آٹے کی فراہمی بلاتعطل یقینی بنائی جارہی ہے۔عوام علاقہ افواہ ساز فیکٹریوں کی من گھڑت کہانیوں پر یقین نہ کریں اورمحکمہ خوراک کے ڈیلرز سے آٹا کے حصول کے لیے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں