سب ڈویژن سماہنی میں محکمہ برقیات کے خلاف جاری دھرنا ؤ احتجاج اسسٹنٹ کمشنر سماہنی اور ایکسیئن برقیات کی گارنٹی دینے پر ستمبر کے آخر تک مؤخر کر دیا گیا احتجاجی مظاہرین کو یقین دہانی کروائی گئی کہ 30 اگست تک وولٹیج کا مسلئہ حل کر دیا جائے گا جبکہ چوکی میں بجلی سپلائی کرنے والے ایکپسریس فیڈر کا کنڈیکٹر ستمبر میں تبدیل کر دیا جائے گا جسکی سیکم مرتب ہو کر منظوری کے مراحل میں ہے جبکہ میٹر ڈیمج اور زائد بلات کا ایشو اسی ہفتے حل کر کے آمدہ بلات تحت ریڈنگ جاری ہوں گے اس ضمن میں تحریری معاہدہ طے کیا گیا ہے یاد رہے کہ سب ڈویژن سماہنی میں امیدوار قانون ساز اسمبلی راجہ جاوید اختر ایڈووکیٹ کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا تھا جو صبح 7بجے سے شام 8بجے تک جاری رہا مجموعی طور پر چوکی بازار شٹر ڈاؤن رہا اور ہر طرح کی ٹرانسپورٹ بلاک رہی 22 رکنی احتجاجی کمیٹی نے انتظامیہ اور محکمہ برقیات کی گارنٹی اور ٹائم فریم ملنے پر ہڑتال مؤخر کر دی ہے جس کے بعد پرامن مظاہرین منتشر ہو گئے ہیں
703