474

سماہنی چاہی سڑک پر ٹریفک کا المناک حادثہ

چوکی سماہنی(مدثریوسف پاشا) سماہنی چاہی سڑک پر ٹریفک کا المناک حادثہ،سڑک پر پھسلن کے باعث کیری ڈبہ گاڑی گہری کھائی میں جا گری،2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی،زخمی بھمبر ریفر کر دیا گیا حادثہ میں بیٹے کی وفات کی خبر سن کر میرپور میں زیر علاج باپ بھی چل بسا،تین افرادزخمی کی وفات پر علاقہ کی فضا سوگوار ہر آنکھ نم ہو گئی،، تفصیلات کے مطابق چاہی سماہنی روڈ پر کیری ڈبہ موڑ کاٹتے ہوے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس سے کیری ڈبہ میں سوار ارشد ولد محمد قاسم ساکن نہالہ عمر 36سال اور اس کا کزن مجید ساکن چھوا وینساں عمر 42سال موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ضعیف ولد نذر حسین عرف میجر سر پر شدید چوٹیں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے سماہنی ہسپتال میں فوری طبی امداد کے بعد بھمبر ریفر کر دیا گیا،سماہنی چاہی روڈ حادثہ میں بیٹے کی موت کی خبر سن کر والد بھی چل بسا، سماہنی چاہی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں انتقال کرنے والے مجید کے میرپور میں زیر علاج والد برکت علی بیٹے کی اچانک موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکے اور انتقال کر گئے،علاقہ چاہی نہالہ،چھوا وینساں میں حادثے کے نتیجے میں تین افراد کی بیک وقت وفات پر علاقہ کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ نم ہو گئی،اہلیان علاقہ نے حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جان بحق افرادکی مغفرت اور انکے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں