697

سماہنی چوکی بازار تاتونین کڈیالہ روڈ تالاب کاروپ دھار گئی

سماہنی چوکی (سماہنی ڈاٹ کام سپیشل رپورٹ )تحصیل سماہنی کے مصروف ترین تجارتی مرکز چوکی کی شاہراہ تالاب کامنظر پیش کرنے لگی ،چوکی بازار تاتونین کڈیالہ روڈ کاتقریبآ‌ایک کلومیٹر سے زائد ٹریک پیدل چلنے والوں کے لیے خداکی طرف سے ایک عذاب اور ڈراونا خواب بن گیا. ہزاروں کی آبادی سکولز،کالجز اور ٹرانسپورٹرز حضرات سخت مشکلات کاشکار. تالا ب بنی اس روڈ کی تاحال نہ تو ری کنڈیشننگ ہوسکی ہے اور نہ ہی کوئی اس تالاب کو نارمل کرنے کی فکرمیں ہے، بارش سے قبل گڑھوں میں ڈالی گئی مٹی حالیہ بارش کے بعد دلدل کامنظر پیش کررہی ہے. کھڑے پانی اور کیچڑ نے مسافر گاڑیوں،سواروں اور پیدل چلنے والوں کوسخت اذیت میں مبتلاکررکھاہے حکام بالا سے اپیل ہے کہ اس سڑک کی طرف خصوصی توجہ دیں تاکہ ہزاروں کی آبادی کادیرینہ مسئلہ حل ہوسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں