688

سماہنی کانوجوان کنٹرول لائن عبور کرگیا

سماہنی (دستک سپیشل رپورٹ) سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر سے متصل گاؤں چاہی کا رہائشی نوجوان خونی لکیر عبور کر گیا، سیز فائر لائن پر ہندوستان کے زیرِ قبضہ ضلع راجوری کی نوشہرہ پولیس نے سماہنی سیکٹر کے سیز فائر لائن سے متصل چاہی نہالہ کے رہائشی نوجوان راجہ طارق محمود ولد راجہ فضل الرحمن (ذہنی توازن درست نہیں)کی گرفتاری کی تصدیق جاری کر دی ہے ریڈیو جموں کے مطابق نوجوان کو لائن آف کنٹرول عبور کرنے پر زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جس کے سر میں زخم بتائے گئے ہیں سب ڈویژن سماہنی سے گمشدہ نوجوان بارے تھانہ پولیس سماہنی میں ورثاء کی جانب سے دی گئی اطلاع پر گمشدگی رپورٹ درج کر لی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ورثاء نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ طارق محمود کی واپسی کا بندوبست کیا جائے،سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر کے پہاڑی سلسلے کو کراس کرنے کے بعد مقبوضہ ضلع راجوری متصل ہے جہاں گزشتہ دو سالوں کے دوران کراسنگ کے الزام میں نوشہرہ پولیس نے گرفتاری عمل میں لائی تھی کھمباہ ویلی کے نوجوان کی نعش واپس کی گئی تھی جس بارے کرنٹ لگنے سے موت کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ جڑالی کے ایک نو عمر نوجوان کو بھارتی احکام نے گزشتہ سال واہگہ بارڈر سے واپس ورثاء کے حوالے کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں