487

صفہ اسلامک ایجوکیشن سسٹم رملوہ نے نتائج کااعلان کردیا

چوکی سماہنی (مدثریوسف پاشا سے)سب ڈویژن سماہنی کے موضع رملوہ میں صفہ اسلامک ایجوکیشن سسٹم رجسٹرڈ نے سالانہ شاندار نتائج کا اعلان کر دیا،حفظ قرآن اور دیگر کلاسوں میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں اسناد اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اس حوالے سے پہلی سالانہ تقسیم انعامات تقریب اور تاجدار صداقت کانفرنس کا انعقاد مرکزی جامع مسجد حیاۃ النبی رملوہ میں کیا گیا،تقریب و کانفرنس میں ڈاکٹر سلطان العارفین صدیقی مرکزی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیریاں شریف و چانسلر محی الدین اسلامک یونیورسٹی نیریاں شریف ومیڈیکل کالج میرپور،ممبرقانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان سونی،سنی اتحاد کونسل آزادکشمیر کے چیرمین مفتی وسیم رضا نے بطور مہمان خاص شرکت کی مہمانوں کی آمد پر اہلیان رملوہ نے ان کا شاندار استقبال کیا، تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ قاری خوشنود امین صدیقی نے ادا کیے شاندار نتائج کا اعلان سرپرست ادارہ قاری شفیق ارحمان نے کیا شعبہ حفظ قرآن میں پہلی پوزیشن محمد عبداللہ دوسری پوزیشن متین صابر،اور تیسری پوزیشن عمار لیاقت جبکہ سکول رزلٹ میں جماعت ششم میں پہلی پوزیشن سفیان نثار،دوسری پوزیشن حمیدالرحمن،تیسری فیضان عنصر اور عمار لیاقت نے حاصل کی جماعت پنجم میں حسن رضا اول،احمد دوسری،حسان عتیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی کامیاب طلباء اور ادارہ کے اساتذہ اکرام میں پیرڈاکٹر سطان العارفین،چوہدری علی شان سونی اور مفتی وسیم رضا نے شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اس موقع پر زیر تعلیم طلباء نے خوبصورت انداز میں قرآن پاک کی تلاوت اور نعتیں پیش کرکے حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی، تقریب میں ممتاز نعت خواں پیر سید حبیب رضا،حنیف رضا،ساجد سرسالوی نے نعتیں اور کلام پیش کیے،کانفرنس و تقریب سے ڈاکٹر سلطان العارفین صدیقی،چوہدری علی شان سونی،مفتی وسیم رضا مفتی نعیم اللہ حیدری،پروفیسر عبدالسلام،پیر سید ارشاد حسین،خلیفہ عبدالرزاق،علامہ قاری عبدالباقی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفہ اسلامک ایجوکیشن سسٹم رملوہ نے حقیقی معنوں میں دین اسلام کی سربلندی کیلئے دینی اور دنیاوی تعلیم سے بچوں کو آراستہ کر رہے ہیں جس پر قاری خشنود امین صدیقی اور قاری شفیق ارحمان اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں قرآن پاک کی تلاوت اس کی تعلیم کو جس مقام پر بھی جاری رکھا جاتا ہے ان مقامات پر اللہ پاک کا خصوصی کرم رہتا ہے ہم سب کیلئے نبی پاک ﷺ زندگی عملی نمونہ ہے شان اہل بیت اور شان صحابہ اکرام بیان کرنا ہی ہمارا اصل مشن ہے صفہ اسلامک ایجوکیشن سسٹم رملوہ کے تمام کامیاب طلباء اور ان کے والدین اور ادارہ کے اساتذہ اکرام کو کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں تقریب میں علماء اہل سنت کونسل سماہنی کے عہدیداران،علماء اکرام،صحافیوں،مختلف مکاتب فکر سمیت کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی قبل ازین سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیریاں شریف و چانسلر محی الدین اسلامک یونیورسٹی نیریاں شریف ومیڈیکل کالج میرپورڈاکٹر سلطان العارفین صدیقی کا سماہنی آمد پر علماء اہل سنت کونسل سماہنی کی قیادت میں سیاحتی مقام جنڈی چونترہ میں شاندار استقبال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں