فیسٹیول سماہنی میں انعامات کی تقسیم پر بہت زیادہ تنقید کی جارہی تھی کہ انتظامیہ نے فلاں من پسند کو انعام سے نواز دیاجبکہ حق تو فلاں فرد یاادارہ کابنتاتھا لہذا اس معاملے کو دوبارہ نئے سرے سے اچھے طریقے سے کرنے کے لیے مارچ کے آخری عشرہ میں تقریب تقسیم انعامات کاانعقاد کیاجارہاہے. تاکہ فیسٹیول میں شریک ہونے، حوصلہ افزائی کرنے والے تمام ادارہ جات اور افراد کی حوصلہ افزائی ممکن ہوسکے.
اس سلسلے میں سماہنی ڈاٹ کام نے بھی اپنی تجاویزمحترمہ بینش جرال اسسٹنٹ کمشنر اور کمیٹی کے گوش گزار کیں ہیں.
1. چنار فری ڈائیلاسز سنٹر بھمبر
2. یونائیٹڈ ویلفئیر فائونڈنیشن بھمبر
3. فیسٹیول میں حصہ لینے والے ادارہ جات کے سربراہان کے لیے خصوصی شیلڈز اور طلبہ وطالبات کے لیے تعریفی اسناد 4. اندرون وبیرون ملک مقیم وہ تمام افراد جنہوں نے اس کی کامیابی کے لیے اپنا اپنا منثبت کرداراداکیا.
5. تمام ادارہ جات بشمول تھانہ، تعلیم ،صحت ،امور حیوانات ودیگر کی ستائش
6. باہر سے تشریف لانے والے مہمانان گرامی کی میزبانی کرنے والے افراد کے لیے خصوصی اسناد وشیلڈز
شیلڈز کے لیے ضروری نہیں کہ وہ دویاتین ہزار کی ہو اگر زیادہ تعداد میں اچھی شیلڈز دینا ممکن نہ ہوتو بازار سے انعام ٹرافیاں بھی دی جاسکتی ہیں کیونکہ مقصد صرف اور صرف حوصلہ افزائی ہونا چاہیے.
641