فلاحی تنظیم کیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام سب ڈویژن سماہنی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا،ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داری کے عنوان پر منعقدہ سیمینار میں ایڈمنسٹریٹر بھمبر سمیت حلقہ سماہنی کے عوام نمائندوں نے شرکت کی،منعقدہ سیمینار میں مختلف محکمہ جات کے آفیسران،سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان اور طلبا ء و استاتذہ شریک ہوئے،سیمینار کا انعقاد پائلٹ بوائز ہائی سکول سماہنی کے کمیونٹی حال میں کیا گیا،سیمینار اسسٹنٹ کمشنر سماہنی محترمہ بینش جرال کی زیر صدارت انعقاد پذیر ہوا، سیمینار کے س سٹیج سیکرٹری و میزبان بانی چیرمین کیئر فاونڈیشن چوہدری خضر حیات تھے،سیمینار کا آغاز قاری عدنان انجم شکیل نے تلاوت جبکہ طالبعلم نبیل احمد نے نعت روسل مقبول سے کیا،ممتاز قاری خوشنود احمد نے پشاور سانحہ اے پی ایس میں شہید ہو جانے والوں کے بلندی درجات کیلئے اجمتاعی دعائے مغفرت کی،سیمینار سے مقررین ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر راجہ غلام ربانی،امیدوار اسمبلی راجہ خوشنود اعظم خان،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری وحید اکرم ایڈووکیٹ، سابق امیدوارجماعت اسلامی حلقہ سماہنی چوہدری محمد کریم، اوور سیز کشمیری رہنما چوہدری جاوید اقبال،فرزند ایم ایل اے چودہدری عدیل علی شان،ڈی ایچ او بھمبر محمد اقبال چوہدری،صدر بار راجہ ذولفقار احمد خان ایڈووکیٹ،پروفیسر راجہ جاوید اختر،راجہ نصیر اختر موجو صدر انجمن تاجران سماہنی،سید مظہر جعفری نے کہا کہ سماجی تنظیم کیئر فاونڈیشن نے وادی سماہنی میں مثبت اور تعمیری سوچ فکر دینے کے ساتھ ساتھ عملی طور جنگلوں اور پودوں کی روڈ کنارے تنصیب ممکن بنائی ہے جس پر کمیونٹی ان کے کردار کو قابل ستائش قرار دیتی ہے اور چوہدری خضر حیات کی کاوشوں کو سلام پیش کرتی ہے،بلدیہ حدود کو کچرے اور غلاظت و گندگی سے پاک کرنے اور مستقل میکنزم فراہم کرنے پر انتظامی آفیسر محترمہ بینش جرال کی کاوشوں کو پرموٹ کرنے کا عہد کرتے ہیں ایڈمنسٹریٹر ضلع نے کہا کہ ٹاؤں کمیٹی کیلئے اضافی فنڈز کا حصول ممکن بنائیں گے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور کارپٹ روڈ سے سماہنی شہر آنے والی لنک کے جلد وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ہاتھوں افتتاح ہونگے شہر اکو خوبصورت بنانے سمیت وادی سماہنی کو سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کیلئے ضلع کونسل خطیر فنڈز مہیا کر رہا ہے بحیثیت قوم سماہنی کے شہری بلا تخصیص برادری و سیاسی جماعت عوامی مفاد کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں جنڈالہ پیر گلی روڈ بھی بنے گی سیز فائر لائن پر آباد آبادی کو سہولیات دینے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں قانون کی حکمرانی کا قیام ہماری حکومت کی اولین ترجیعی ہے جسے پورا کرنے کیلئے حکومت دلیر آفسیر کو سماہنی میں بولڈ اقدمات اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتی ہے مقررین نے کہا کہ قومی جذبے سے درختوں کی اہمیت بارے نوخیز نسل کو اگاہی دی جائے جو وقت کی اہم ضرورت ہے سماہنی کے پہاڑی سلسلوں اور میدانی علاقوں کو سرسبز بنانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں اور کمیونٹی سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے قومی ذمہ داریاں پوری کریں گے،سمینار سے اسسٹنٹ کمشنر محترمہ بینش جرال نے خطاب کے دوران کہا کہ سب ڈویژن سماہنی میں قدرتی سیاحت کا وسیلہ جنگلات،وسیع و عریض علاقوں پر پھیلے قدرتی ندیاں اور چشمے،تاریخی مقامات اور صحت افزاء آب وہوا سے مالا مال ہے قدرتی حسن کے تحفظ کیلئے کمیونٹی میں شعور بیدار کرکے آلودگی سے پاک سماہنی کی بنیاد رکھ رہے ہیں اس سلسلہ کار میں کامیابی کیلئے حکومت سماجی تنظیموں اور کمیونٹی کی جانب سے بھرپور رسپانس مل رہا ہے ٹاؤن کمیٹی کی حدود سمیت سب ڈویژن سماہنی کی تمام یونین کونسلز میں صحت و صفائی مہم کیلئے محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف کو متحرک کردیا گیا ہے عوام ان سے تعاون کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کمیٹیا ں تشکیل دیں تاکہ وادی سماہنی کو ٹورازم کا گہوارہ بنایا جا سکے سیمینار کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل و ممبر اسمبلی کی جانب سے دو دو لاکھ کئیر فاونڈیشن کو مہیا کرنے کا اعلان کیا گیا امیدوار اسمبلی راجہ خوشنود اعظم نے آئندہ وزیر اعظم پروگرام کے تحت ملنے والے فنڈز سے 20فیصد ٹاؤن کمیٹی کو دینے کا اعلان کیا،دوران سیمینار مختلف محکمہ جات کی اہم شخصیات راجہ محمد ارشاد خان،راشد محمود،اظہر حنیف،ڈاکٹر مدثر عزیز،جے پی چوہدری محمد یوسف کہالوی،فاروق زبیر،ایڈمنسٹر یٹر ٹاؤن کمیٹی سماہنی راجہ مشتاق خان،بشارت رضا، بابر چوہدری،چوہدری محمد نسیم،اوور سیز کشمیر ی رہنما حاجی علی شان تحصیلدار سماہنی سید کلیم عباس میڈیا پرسن تنویر اکبر چوہدری،بدر جعفری،شبیر چوہدری،فضل الرحما ن سمیت طلباء و سول سوسائٹی کی بڑی تعدادموجود تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
788