742

مستحکم مدافعتی نظام سے پاکستانی کرونا کو شکست دینے لگے.

خوشخبری!
مستحکم قوت مدافعت سے پاکستانی کرونا کو شکست دینے لگے.
مستحکم قوت مدافعت، پاکستانی کرونا کو شکست دینے لگے۔ 6100 میں سے 1558 افراد کرونا کو شکست دے کر صحت وتندرستی حاصلکرچکے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق پاکستانیوں کی قوت مدافعت کافی حد تک مستحکم ہے، امید ہے کرونا کو بہت جلد شکست ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ہرگزرتے دن میں آنے والی بری خبروں کے درمیان پاکستانیوں کے لئے خوش خبری آگئی، کہ پاکستانیوں کی قوت مدافعت بہت جلد کرونا وائرس کو مکمل شکست دے دے گی۔
رپورٹس کے مطابق مسلسل ملیریا زون رہنے ، بچپن میں حفاظتی انجکیشن لگنے، ملک میں ڈینگی کا تسلسل برقرار رہنے سے پاکستانیوں کے اجسام میں قوت مدافعت میں بھی بہتری آئی ہے۔
اس ضمن میں ملک کے معروف پتھالوجسٹ ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو ہمارے خطے میں انسانی جسم میں جس مستحکم قوت مدافعت کا سامنا ہے وہ اس سے کہیں زیادہ قوت رکھتے ہوئے اسے شکست دے رہا ہے
یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت کرونا کے کیسز کی تعداد 6100 سے زائد ہے جبکہ 1558 افراد کرونا کو شکست دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں