چوکی سما ہنی (مدثریوسف پاشا سے)چنار فری ڈائیلاسز سنٹر بھمبر اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کے لیے ناکارہ گردوں کے مریضوں کوفری ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کررہاہے ادارہ اس دور میں یومیہ دولاکھ روپے مخیر حضرات کے تعاون سے خرچ کررہاہے اس وقت ایک سوپچاس (150) مریض ڈائیلاسز کی سہولت سے مستفید ہورہے ہیں جبکہ چالیس کے قریب مریض ویٹنگ لسٹ پر ہیں گردوں کے امراض میں مبتلا ویٹنگ لسٹ پر موجود لوگوں کوسہولت فراہم کرنے کے لیے مخیر حضرات کاتعاون درکارہے۔ ان خیالات کااظہارمحمدلطیف آزاد امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 6سماہنی نے اخباری نمائندگان سے اپنی خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کی آمدآمدہے تمام مخیر خواتین وحضرات سے گزارش ہے کہ چنار فری ڈائیلاسز سنٹر کو اپنی زکوۃ، صدقات،خیرات،عطیات اور فطرانہ دیگر مستحق مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں ان کے دست وبازو بنیں۔ بیرون ممالک سے آنے والے ہمارے بھائی ادارے کاوزٹ کریں تاکہ ادارہ کی کارکردگی دیکھ سکیں۔
542