حکومتی فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے اور جرمانہ کے خوف سے چوکی بازار تاتونین کڈیالہ روڈ دونوں اطراف پر تاجران نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ شاہراہ عام پر ڈال دیاجس کی وجہ سے ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیاہے.
شاہراہ عام نے دلدل کی صورت اختیارکرلی ہے جس کی وجہ سے گاڑی سوار اور پیدل افراد کو سخت مشکلات کاسامناہے.
انجمن تاجران چوکی کے رہنما راجہ عابداسلم ودیگر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس سڑک کو فوری طور پر پختہ کروایاجائے اور نالیوں کی صفائی کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں کیونکہ سڑک کی یہ خستہ حالی چوکی کی خوبصورتی پر کلنک کاٹیکہ ہے.
667