708

گرلز ڈگری کالج سماہنی میں تقریب تقسیم انعامات

کل مورخہ 17 فروری 2020 بروز سوموار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سماہنی میں تقریب تقسیم انعامات انعقاد پذیر ہورہی ہے جس کے مہمان خصوصی کرنل(ر) وقار احمد نور وزیر ہائیر ایجوکیشن ہوں گے. تقریب میں سیکرٹری تعلیم کے علاوہ ڈویژنل ڈائریکٹر اور محکمہ تعلیم کالجز کے دیگر ذمہ داران بھی شر یک ہوں گے. جبکہ سابق ایم ایل اے راجہ مقصوداحمد خان، ضلعی ایڈمنسٹریٹر راجہ غلام ربانی، ڈویژن صدر مسلم کانفرنس چودھری خضر حیات کے علاوہ دیگر معززین علاقہ بھی شریک ہوں گے. ان خیالات کااظہارپروفیسر جاوید اختر پرنسپل ادارہ ہذا نے سماہنی ڈاٹ کام سے اپنی خصوصی گفتگو میں کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں