سماہنی (مدثریوسف پاشا سے) محکمہ صحت عامہ اور کمیونٹی کے اشتراک سے موضع گرہون میں جدید طرز کے اسپتال کی عمارت کا سنگ بنیاد وجود میں آگیا،شاہکار عمارت 50لاکھ کی لاگت سے 4ماہ میں مکمل ہو گی،یونین کونسل پونا کے دور افتادہ گاؤں گرہون میں اسپتال کے سنگ بنیاد کیلئے تقریب کا انعقاد،ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے آمد پر اہلیان گرہون کی جانب سے شاندار استقبال گاؤں کی بچیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گل پاشی ہار بھی ڈالے گئے سنگ بنیاد کا فیتہ کاٹ کر اور دعا مانگ کر تقریب کا آغاز ہوا،عوام علاقہ پر جوش ڈی ایچ او بھمبر نے اسپتال کے لوازمات پورے کرنے اور اپ گریڈیشن کا اعلان عوام علاقہ میں صحت کی بنیادی سہولیات دہلیز پر میسر آنے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈویژن میرپور ڈاکٹر ظہیر اقبال کی میزبانی میں منعقدہ تقریب کا آغاز ماسٹر محمد رقیب نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول محمد رضوان نے پیش کرکے کیا میزبان تقریب ڈاکٹر ظہیر اقبال نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ گاؤں گرہون مختلف طرز کے حالات سے گزر کر بہتر مستقبل کی جانب راغب ہوا ہے ڈونرز کی طاقت سے حالات بدلنے کیلئے اور اپنے علاقے کے مریضوں کو علاج کی سہولت دینے کیلئے پراجیکٹ لانچ کیا گرہون کے راجہ ابرار اور راجہ ساجد نے گاؤں کے سرکاری اسپتال کیلئے زمین عطیہ کی بیرون ممالک میں مقیم اہلیان جنڈالہ گرہون اور مقامی مخیر حضرات کے فوری تعاون سے 50فیصد فنڈز دستیاب ہیں جنہیں کمیٹی کے ذریعے تصرف میں لاکر منصوبہ مکمل کریں گے اہلیان گرہون کو انشاء اللہ سرکای سطح پر صحت کی بنیادی سہولیات فراہم ہونگی تمام درد دل رکھنے والے احباب کا مشکور اور ممنون ہوں تقریب سے پروفیسر عبدالعزیز نجم، ڈرگ انسپکٹر بھمبر ڈاکٹر فردوس،اسسٹٹ ڈائریکٹربھمبر وقاص نصر،چوہدری واحد نذیر نے خطاب کے دوران کہا کہ عوام علاقہ کیلئے خدمت حلق اور انسانوں کی بھلائی کیلئے ڈاکٹر ظہیر اقبال کی کاوشیں پوری وادی سماہنی کیلئے بے مثال ہیں وہ ہمہ وقت اپنی صلاحتیوں کے بل بوتے تحصیل سماہنی میں عوام کی بہتری کیلئے حقیقی کاوشیں کر رہے ہیں،تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر محکمہ صحت عامہ کے جملہ سنٹر متحرک اور فعال ہیں تحصیل سطح پر سماہنی اسپتال کے آپریشن تھیٹر کو فعال کر دیا گیا ہے عنقریب سماہنی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں تبدیل ہو گا تحصیل کے دیگر مقامات میں صحت عامہ کی شعبہ میں ترقی کیلئے حکومت آزاد کشمیر کی ہدایات پر عمل درآمد جاری ہے موضع گرہون کے عوام خوش قسمت ہیں جنہیں مقامی سطح پر پروفیشنل ڈاکٹرز دستیاب ہیں ادویات کا کوٹہ ڈبل کریں گے عمارت کی تکمیل ہوتے ہی زچہ بچہ،میڈیکل،اور ای پی آئی سنٹر کی فوری سہولت کا اعلان کرتا ہوں انشاء اللہ عمل ہو گا اسپتال کی تعمیر کیلئے سول کمیونٹی کا اقدام تاریخی ہے جو آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے تحفہ ثابت ہوگا فنڈز قائم کرنے اور کمیٹی تشکیل دینے پر جملہ احباب کو مبارکبا د پیش کرتا ہوں اور عزت افزائی کرنے پر اہلیان گرہون کا شکر گزار ہوں اس موقع پر ڈاکٹر محمد جہانگیر، ڈاکٹر اسحاق زیدی ،چیرمین راجہ محمد سرور،شیخ حاجی عبدالحمید،چیرمین محمد بشیر،سید جہانگیر شاہ،راجہ ابرار خان،اسجد یونس،چوہدری محمد نوید،راجہ عمران اقبال،راجہ ساجد،راجہ قمر زمان،راجہ نعیم یوسف چوہدری عبدالوحید،ریاستی میڈیا کے نامہ نگاران تنویر اکبر چوہدری،بدرالسلام جعفری سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی تقریب کے موقع پر تعمیر کی جانے والی سرکاری اسپتال کی عمارت کا نقشہ اور ڈیزائن پر میزبان تقریب ڈاکٹر ظہیر اقبال نے تفصیلی برفنگ بھی دی مہانوں کے اعزاز میں چیرمین محمد سرور کی رہائش گاہ پر شاندار کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔
728