821

گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سرسالہ تحصیل سماہنی ریٹائرمنٹ گلفراز احمد

مورخہ 11جنوری 2020 تقریب بسلسلہ ریٹائرمنٹ گلفراز احمد خان صدر معلم ادارہ ہذا منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی راجہ جاوید اقبال ڈی سی او بھمبر ،جبکہ چودھری محمد اشرف سابق پرنسپل صدرتقریب تھےدیگر مہمانان خاص میں عبدالجمیل جنجوعہ سابق ڈی ای او،چودھری طالب حسین سابق ڈپٹی ڈی ای او،چودھری خالد محمود صدرمعلم ، عبدالقیوم شاہین سابق سینئر مدرس ، انور حسین انور سابق قاری مڈل اور ثانوی مدارس کے صدرمعلمین سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔
صدر معلم بوائز مڈل سکول سرسالہ نے اپنے سٹاف اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجی عمران فاروق نے سر انجام دئیے۔
مہمان خاص الخاص اور وجہ تقریب گلفراز احمد خان نے اپنے خطاب میں سٹاف کا شاندار تقریب کے انعقاد پر شکریہ اداکیا۔جبکہ صدرتقریب نے ریٹائرمنٹ پر گلفراز احمد خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ عبدالجمیل جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ استاد کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا اس کا فیض ہمیشہ جاری رہتاہے۔ تقریب سے قاری انور حسین انور،حاجی عبدالرزاق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیاگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں