سب ڈویژن سماہنی کی یونین کونسل کھمباہ کے موضع سونا ویلی کے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سونا ویلی میں سابق ڈی ای او چوہدری محمد اشرف،ڈی ای او عبدالجمیل جنجوعہ ،صدر معلم گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سرسالہ راجہ گلفراز احمد خان ، صدر معلم گورنمنٹ بوائز مڈل سکول تھاتی میراچوہدری محمد صدیق
کی محکمہ تعلیم سے ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہںوئی۔ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر راجہ غلام ربانی بطور مہمان خاص شریک ہںوۓ۔ تقریب کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز میرپور ڈویژن سید ابرار حسین شاہ نے کی جبکہ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ راجہ جاوید اقبال ،سابق ڈی ای او چوہدری طالب حسین ، ریٹائرڈ صدر معلم چوہدری خالد محمود ، صدر معلمین ہائی و مڈل مدارس، سیاسی و سماجی شخصیات صدر مسلم لیگ ن یونین کونسل کھمباہ محمد اجمل ثانی ،غلام مصطفے عرف شیرا،کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف ،صوبیدار میجر ریٹائرڈ محمد مطلوب ،اظہر الطاف ، محمد طارق مغل ، مسلم کانفرنسی رہنما حاجی محمد اکرم، حاجی محمد رزاق، صدر ٹیچرآرگنائزیشن نذیر شاہین سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ قبل ازیں جب مہمان خصوصی ادارہ ہذا پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا بچوں نے پی ٹی شو سمیت مارچ پاسٹ سلامی پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓمہمان خصوصی راجہ غلام ربانی نے کہا کے بچوں نے جسطرح آج فنی و جسمانی تعلیم کے جوہر دکھائے قابل تحسین ہیں۔
آج یہاں گورنمنٹ سکول میں آ کر محسوس ہںوا کہ ہمارا نظام تعلیم تبدیل ہںو چکا ہے۔ بچوں کا ٹیلنٹ دیکھ کردلی خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے محکمہ تعلیم سے سفارشی کلچر کا خاتمہ کیا اور این ٹی ایس کا نظام لاگوہونے سے قابل اور لائق لوگ آگے آئے۔ جو اب بچوں میں تعلیم کا شوق پیدا کرنے اور ان کی ذہنی تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی تعلیم کو بھی فروغ دینے میں کامیاب نظر آتے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آذادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے تعلیم کے لیے وافر فنڈز مختص کر رکھے ہیں ابھی گزشتہ روز ہی گورنمنٹ انٹر کالج چوکی کی بلڈنگ کا وزیر ہائیر ایجوکیشن کرنل وقار احمد نور نے سنگ بنیاد رکھا ہے۔ یہ سات کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہںو گی اسی طرح گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماہنی کا ادھورہ منصوبہ مکمل کرنے کے لیے تین کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے سیاحت کے فروغ کے لیے جنڈی چونترہ میں پبلک پارک تعمیر کرنے کے لیے چار کروڑ روپے مختص کیے جبکہ جنڈی چونترہ ریسٹ ہاوس کی تزئین و آرائش اور باغسر جھیل کی صفائی اور کشادگی کے لیے تین کروڑ روپے دیے جبکہ سماہنی واٹر سپلائی کے لیے 31 کروڑروپے کا منصوبہ دیا جس پر ہم وزیراعظم آذادکشمیر کے شکرگزار ہیں انہوں نے ریٹائرڈ ہںونے والے آفیسران کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انہوں نے ادارہ کے بچوں کے لیے 20 ہزار روپے اور سکول کے ایک سیم ذدہ حصہ پر دوبارہ لینٹر ڈالنے کے لیے 2 لاکھ روپے مہیا کرنے کا اعلان کیا ۔تقریب سے صدر تقریب ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز سید ابرار حسین شاہ ،ڈی ای او راجہ جاوید اقبال ،میزبان تقریب صدر معلم عبدالرحمان منہاس، صدر ٹیچر آرگنائزیشن نذیر شاہین ، سابق ڈی ای او چوہدری طالب حسین سمیت ریٹائرڈ ہںونے والے آفیسران نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سکریٹری کے فرائض ریٹائرڈ صدر معلم چوہدری خالد محمود نے ادا کیے۔ تقریب کا آغاز ادارہ ہذا کےطلبا نے تلاوت قران مجید و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔
799