لوگوں میں سے بہترین وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچانے والا ہو.(الحدیث)
تحصیل میں کافی فلاحی تنظیمیں لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کررہی ہیں ۔ لیکن اگر چہبہ درہال روڈ پر سفر کریں تو آپ کوخوشگوار حیرت ہوگی کہ جہاں سرکاری ایک کلومیٹر سڑک لاکھوں روپے میں بنتی ہے. وہیں کسگمہ تک ایک فرد نے دس بیس اور پچاس روپے لے کر ایمانداری سے سڑک کو کتنا شاندار رکھا ہواہے.
جی ہاں سماجی خدمت کی یہ روشن مثال چوہدری کرامت صاحب ہیں ،جوایک بینک میں بطور مینیجر فرائض سرانجام دے رہے ہیں.
وہ اپنی ذات میں خود ایک انجمن ہیں.
کسگمہ سے جنڈالہ سڑک جو تقریباً 17کومیٹر بنتی ہے کی مرمت و پختگی ان کی کاوشوں اور جہدوجہد سے ممکن ہو پائی ہے۔
گزشتہ کئی سالوں سے عوامی تعاون سے چوہدری صاحب عظیم الشان کارنامہ سر انجام دے رہے ہیں ۔
ارہاب اختیار اور اعلیٰ عہدوں پر براجمان لوگوں کے لئے یہ مثال قابل تقلید ہونی چاہیئے ۔ کہ کیسے ایک اکیلے فرد نے سترہ کلومیٹر سڑک کو قابل استمعال بنارکھاہے وہیں عوامی خدمت کے دعویدار تو بہت ہیں
لیکن عملاً ان کی کارکردگی صفر ہے.
عوام علاقہ چوہدری صاحب کی زندگی اور صحت وسلامتی کے لئے دعاگو ہیں۔
یہی ہے عبادت یہی دین وایماں
کہ دنیا میں کام آئے انساں کے انساں
417