جنڈالہ بازار میں انجمن تاجران کے رہنماؤں اور دیگر شخصیات نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور حکومت سے اپنے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا۔ خطاب کے بعد مظاہرین نے ریلی کی شکل میں مرکزی تجارتی شہر چوکی کی طرف روانگی اختیار کی۔
چوکی شہر میں مظاہرین نے جلوس کی شکل میں مطالبات کی منظوری اور گرفتار رہنماؤں کی رہائی کے لیے نعرے لگاے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ان کے احتجاج کو دباؤںے کی کوشش کی ہے اور ان کے رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔