تحصیل سماہنی میں مورخہ 26،27،28 فروری ٹورازم فیسٹیول یاپہاڑی میلہ کاانعقاد ہوا جس کے اختتام پر محترمہ بینش جرال اسسٹنٹ کمشنر سماہنی کو فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر دو لاکھ روپے کے انعام سے نوازا گیا جسے انہوں نے محکمہ مال کے جملہ ملازمین میں تقسیم کردیا ازاں بعد ان تمام ملازمین نے اپنا اپنا انعام چنار فری ڈائیلاسز سنٹر بھمبر کو عطیہ کرکے ایک نئی مثال قائم کردی۔ .چنار فری ڈائیلاسز سنٹر بھمبر گردے کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے مثالی خدمات سرانجام دے رہاہے ادارے کی سماجی خدمات کے اعتراف کے طور پر اپنے انعام کو وقف کرنا گویا ایک تابندہ اور روشن مثال ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے.
761