الحمدللہ! 25 اکتوبر 2020 بروز اتوار پی سی ہوٹل لاہور میں معروف شاعر فرحت عباس شاہ اور ایڈیٹر پھول شعیب مرزا کے ہاتھوں ادب اطفال ایوارڈ وصول کیا.
ڈاکٹر فرحت عباس شاہ معروف معالج اور شاعر نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ تعلیم وتربیت کے ذریعے نسلوں کی ذہنی آبیاری کرناہے تاکہ وہ آنے والے مشکل وقت کے لیے خود کو تیارکرسکیں۔ پروفیسر اعجاز تبسم نے مختصر اور مدلل بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچہ ٹی وی دیکھ رہاہے لہذاایسے ڈرامے لکھے جائیں جن سے اسلام اور اخلاق محمدی ﷺ جھلکتاہو۔ کئی کتابوں کے مصنف شجاعت علی راہی نے کہا کہ ہماراتعلق تو پتھر کے زمانے سے ہے۔ لیکن ہماری نسلیں پھول پڑھ رہی ہیں۔ اس طرح کی کانفرنس سے رویوں اور سوچ میں مثبت تبدیلی آتی ہے،نئی فکر کی نرسری جنم لیتی ہے، نئی سوچ پرورش پاتی ہے۔ بچوں کے لیے معیاری ادب اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس کے ذریعے ان کی فکری،سماجی اور اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔ ہم نے دنیا کو جس حالت میں پایاہے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اس سے بہتر حالت میں چھوڑکرجائیں۔
547