573

بزم شعر وسخن کے زیر اہتمام ادبی بیٹھک 11 اپریل 2021

چوکی سماہنی(مدثریوسف پاشا سے)بزم شعر وسخن تحصیل سماہنی کے زیر اہتمام شعراوادیبوں کی ادبی بیٹھک کاانعقاد مورخہ 11اپریل بروز اتوار بمقام سبزپیرسہ پہر تین بجے تا پانچ بجے کیاجائے گا ان خیالات کااظہار بزم شعر وسخن کے ذمہ دار معروف شاعر شہباز حبیب عباسی نے اخباری نمائندگان سے اپنی گفتگو کے دوران کیا. انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ویلی کے اندر چھپے ہوئے ادبی ٹینلٹ کو کھوج کر لوگوں کے سامنے لایاجائے. وادی میں اللہ رب العزت کے فضل وکرم سے بہت اچھے خیالات رکھنے والے شعرا اور ادیب موجودہیں. بس انہیں ایک مشترکہ ادبی پلیٹ فارم کی ضرورت تھی جو ہم نے مہیاکردی ہے. امیدہے کہ بزم کے ساتھ جڑے رہنے سے ہم کچھ ہی عرصہ میں آزادکشمیر کے ادبی حلقوں‌میں ایک نمایاں مقام حاصل کرلیں. انہوں نے مزید کہا کہ ویلی کے شعر وسخن سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کے ذاتی واٹس ایپ پر بھی اطلاع دے دی گئی ہے .امید ہے کہ سب لوگ اچھی تیاری کے ساتھ بروقت شریک ہو کر اپنی علم دوستی کاثبوت دیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں