846

سماہنی میں ژالہ باری اور ہلکی برف باری

سہہ پہر آٹھ جنوری کوسماہنی کے بعض علاقوں میں ژالہ باری جبکہ ایک دوجگہوں پر ہلکی برف باری کی وجہ سے موسم مزید سرد ہوگیاہے ہلکی برف باری اور بارش کے بعد جب آسمان پر دھنک نے اپنے رنگ بکھیرے تو وہ منظر دیدنی تھا.
تحصیل سماہنی میں گذشتہ تین دنوں سے ہلکی بارش وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس کی وجہ سے گندم اور پودوں میں دوبارہ نئی جان پڑگئی ہے ہرطرف پھیلا سبزہ وادی کے حسن میں اضافہ کاسبب بن رہا ہے وہیں دیکھنے والوں‌کی آنکھوں‌کو بھی یہ منظر نہایت سہانا اور دلفریب معلوم ہوتاہے اگر اس خوبصورت موسم میں سیاح وادی سماہنی کارخ‌کریں تو انہیں دوسرے علاقے بھول جائیں گے کیونکہ اس وقت وادی کاحسن اپنے عروج پرہے. سماہنی میں کچھ علاقوں تھوڑی زیادہ برف باری بھی ہوئی.

جبکہ گولہ سنیاہ پنجن میں شدید برف باری ہوئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں