735

ادب کی اہمیت

ادب کی اہمیت
ادب کیا ھے؟المختصر کھیں تو ادب اصل میں تنقید حیات کا نام ھے چاھے وہ افسانے ھوں شعر و شاعری ھو- یہ بات تو واضح ھے کہ ادب مختلف شعبہ زندگی کے حالات و واقعات کنتی میں وجود میں آتا ھے کیوں کی ادب انسانی خیالات کا ترجمان ھوتا ھے کوئی بھی لکھنے والا جس دور میں جی رہا ھوتا ھے اس کی تحریر ضرور اسی دور سے متاثر نظر آتی ھے جیسا ماحول ھو گا یوں کھیں نظارہ ھو گا
ادب بھی ویسا ھی تخلیق ھو گا۔ ادب کی معاشرے میں اھمیت کی ایک مثال اس طرح سے بھی دی جا سکتی ھے جیسے اگر اندھیرا بہت گہرا ھو تو روشنی جو اس کی ضد ھے کو بہت زیادہ بڑھا دیا جا تا ھے کی تیز روشنی سے اندھیرہ باقی نھیں رھتا اور مٹ جاتا ھے آج بھی جن مسائل اور دب کیا ھے اس کا جنم دنیا میں کیوں ھوا؟ انسان کی زندگی سے اس کا کیا تعلق ھے یا کیا تعلق ھونا چاھئے – اس کا جواب تو دانش مند ہر دور میں دیتے رھے ھیں لیکن اگر پریشانی میں ھمارا ملک ھمارا معاشرہ گھرا ھے اس کی نجات پر اصلاحی ادب میں بھی پنہا ھے ضرورت اس بات کی ھے کہ ایسے تحریریں لکھی جائیں جو ملک و قوم کے مفاد میں انسانی اقدار کی ترجمان ھوں، اور پڑھنے والے کو ضرور محبت اور سلامتی کا پیغام دیں ایک فرد ھی اگر ایک تحریر پڑھ کر اچھا محسوس کرے اچھا عمل کرے گا تو یہ لکھنے والے کی بڑی کامیابی ھو گی – ادب اجتماعی اور انفرادی دونوں کے لئے تربیت گاہ ھے جو شعوری لاشعوری طور پر ضرور انسان کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ھے، معاشرتی صحت کے کردار کے لئے ادب سے بہت مثبت کام لیا جاسکتا ھے ادب انسانی زندگی یا معاشرے میں وہ کردار ادا کرتا ھے جو خواب انسانی زندگی میں ادا کرتے ھیں کہ انسان کوئی بھی کام کرنا چاھتا ھے تو خواب یا تصور میں وہ کام انجام دینے کا پہلے سوچتا ھے اور حقیقی زندگی میں عمل بعد میں کرتا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں