27 اپریل سماہنی آزاد کشمیر سیری بنڈالہ کا سیاہ ترین دن 739

سانحہ سیری بنڈالہ کے بائیس شہدا کی برسی

سانحہ سیری بنڈالہ کے بائیس شہدا کی برسی سرکاری طور پر منائی گئی،ڈپٹی کمشنر بھمبر نے تحصیل سماہنی میں عام تعطیل کا اعلان کیا جبکہ ضلع کونسل بھمبر کی جانب سے برسی کی تقریب سرکاری طور پر منانے کے لئے یادگار شہدا پر شہدائے سیری بنڈالہ کی عظیم قربانی پر مقررین کا شہدا کو خراج عقیدت،شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی،شہدا کی برسی سرکاری طور پر منانے اور شہدا کی قربانیوں سے نئی نسل کو روشناس کروانے کی کاوش پر اہلیان علاقہ کا حکام سے اظہار تشکر،تفصیل کے مطابق26اور 27اپریل1998کی درمیانی شب سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر پر واقع گاؤں سیری بنڈالہ میں رات کی تاریکی میں بھارتی فوج کے بلیک کیٹ(Black Cat) کمانڈوز کی بدترین سفاکی اور ظلم وبربریت کا نشانہ بننے والے22 شہدائے سیری بنڈالہ کی 24ویں برسی سرکاری طور پر منائی گئی،ڈپٹی کمشنر بھمبر کی جانب سے برسی سرکاری طور پر منانے کا نوٹیفکیشن وعام تعطیل کی گئی ،یادگار شہدا پر تقریب منعقد کی گئی،پھول چڑھائے گئے اور شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی جبکہ اس موقع پر منعقدہ تقریب شرکاء نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سیری بنڈالہ کے بائیس شہدا کے ورثا کے دلوں کے زخم 24سال گزرنے کے بعد بھی تازہ ہیں،معصوم،بچوں،خواتین سمیت دو خاندانوں کے بائیس افراد کے گلے پر خنجر چلا کر ذبح کرنے کے ریاستی تاریخ کے المناک واقعہ اورتحریک آزادی کشمیر میں شہدائے سیری بنڈالہ کی لازوال قربانی کی یادیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں موجودہیں چوبیس سال قبل علاقہ میں بھارتی فوج کی جانب سے سرحد عبور کر کے انتہائی گھناؤنی واردات اور دہشت گر دی کے باجود اہلیان سیری بنڈالہ کے حوصلے ہمیشہ بلند اور بھارتی توپوں کے سامنے سینہ سپرہیں،شہدائے سیری بنڈالہ ودفاع وطن کا فریضہ سرانجام دینے والے بہادر عوام کی قربانی کو پہلی بار دو سال قبل حکومتی وسرکاری سطح پر سراہا گیااورموجودہ حکومت وضلع کونسل بھمبر کی جانب سے 2019میں شہدا کی یاد گار تعمیر،شہدا قبرستان کی تزئین وآرائش کی گئی،مقامی میڈیا نمائندگان کی مسلسل کاوشوں،حکام کو بار بار توجہ دلائے جانے پر سرکاری طور پر منانے کا حکم دیا تحصیل سماہنی میں 27 اپریل کو عام تعطیل کے اعلان،شہدا کی برسی سرکاری سطع پر منانے کے نوٹیفکیشن پر ڈپٹی کمشنر بھمبر کے بھی ممنون ہیں،مقررین نے کہا کہ سانحہ سیری بنڈالہ میں بائیس لوگوں کی شہادت کے اندوہناک واقع کے بعد ہی یہاں شہدا کی یاد گار بن جانی چاہیے تھی اور اسی وقت سے برسی سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا جانا چاہیے تھا تاہم بائیس شہدا کی عظیم اور ناقابل فراموش قربانیوں کا صلہ ہے کہ آج چوبیس سال بعد اس بات کا اعتراف کیاگیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں