murder case in samahni 432

سرسالہ کا رہائشی نوجوان غفار غنی پر اسرار طور پر قتل

رپورٹر )پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں بسلسلہ روزگار مقیم سماہنی جموں و کشمیر سرسالہ کا رہائشی نوجوان غفار غنی پر اسرار طور پر قتل ،غفار غنی کی گوجرانوالہ میں اپنے ہی گودام سے نعش برآمد ہوئی سر میں شدید چوٹیں لگی دیکھی گئی پنجاب پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی سماہنی میں مقتول کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سابق وزیر حکومت چودھری علی شان سونی، بلدیاتی نمائنگان مختلف مکاتب فکر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کا مالک تھا فیملی ممبران گذشتہ 10 روز سے اس سے رابطہ کر رہے تھے رابطہ نہ ہونے پر مقتول کی تلاش شروع کی گئی گوجرانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں